۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/قاسم جعفرزاده

حوزہ / ایران کے صوبہ اردبیل کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو پہچاننے کے لیے ہمیں خطبہ فدکیہ پڑھنا چاہیے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اردبیل کے مطابق، حجت الاسلام قاسم جعفر زادہ نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے امامت کے دفاع میں اپنا اہم ہدف اور مقصد امت اسلامیہ کو تفرقہ اور اختلافات سے بچانا قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی ثقافت مختلف تعلیمی و تربیتی جہتوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس ثقافت کو معاشرے میں عام کرنے کے لیے ہمیں مبلغین اور ثقافتی معتمدين سمیت مختلف شعبے سے وابستہ افراد کی فعالیت کی ضرورت ہے۔

صوبہ اردبیل کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: حضرت علی علیہ السلام قرآن مجسم اور دین اسلام کے حقیقی محافظ ہیں۔ وہ ایک ایسی جامع شخصیت تھے جس کے اندر قرآن پاک میں بیان کردہ تمام خصوصیات موجود تھیں۔

انہوں نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو پہچاننے کے لیے ہمیں خطبہ فدکیہ پڑھنا چاہیے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .